میڈرڈ: جنوب مشرقی اسپین میں مْورسیا کے صوبے کے اسی نام کے شہر میں ایک نائٹ کلب میں آتشزدگی کے واقعہ میں کم از کم 7 افراد ہلاک ہو گئے۔ یہ سانحہ اتوار یکم اکتوبر کی صبح پیش آیا جبکہ چار افراد زخمی بھی ہوگئے۔ ہسپانوی دارالحکومت میڈرڈ سے ملنے والی رپورٹوں کے مطابق ایمرجنسی سرویسز کے محکمہ کے حکام نے مقامی میڈیا سے بات کرتے ہوئے کم از کم 7 ہلاکتوں کی تصدیق کر دی ہے۔ یورپی یونین کے رکن ملک اسپین کے تقریباً ساڑھے چار لاکھ کی آبادی والے اس شہر کے ایک نائٹ کلب میں آگ لگنے کی پہلی اطلاع اتوار کی صبح 6 بجے ملی۔