اسپیکر لوک سبھا اوم برلا کو ریونت ریڈی کا مکتوب،رکن پارلیمنٹ کے مراعات کیلئے مداخلت کی اپیل

   

حیدرآباد۔31۔ ڈسمبر (سیاست نیوز) صدر پردیش کانگریس ریونت ریڈی نے اسپیکر لوک سبھا اوم برلا کو مکتوب روانہ کرتے ہوئے پولیس کی جانب سے انہیں روکنے کی شکایت کی۔ انہوں نے عوام سے ملاقات سے روکنے پر مداخلت کی اپیل کی ۔ ریونت ریڈی نے ٹوئیٹر پر اوم برلا کو روانہ کردہ مکتوب پوسٹ کیا جس میں کہا گیا ہے کہ آج صبح کی ابتدائی ساعتوں میں 2 بجے میری قیامگاہ کے اطراف پولیس کو تعینات کردیا گیا ۔ یہ اندرون ایک ہفتہ دوسری مرتبہ تعیناتی ہے۔ پولیس بغیر اجازت اور کسی تحریری احکام کے بغیر قیامگاہ میں داخل ہوگئی اور مجھے کسانوں سے ملاقات کیلئے جانے سے روک دیا گیا۔ اسپیکر لوک سبھا اوم برلا سے درخواست کی گئی کہ وہ رکن پارلیمنٹ کی حیثیت سے اختیارات اور مراعات کا تحفظ کرنے کیلئے مداخلت کریں ۔ ر