اسکائی ڈائیونگ کرتے ہوئے شادی

   

نیویارک : خلا میں شادی کے تصور میں نہ جانے کب حقیقت کے رنگ بھرے جائیں گے تاہم منفرد شادی کے خواہاں منچلوں نے مہمانوں سمیت فضا میں ایک دوسرے کا ہاتھ تھام کر زندگی بھر ساتھ نبھانے کا وعدہ کرلیا۔ فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ایک ویڈیو خوب وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک جوڑے نے شادی کے دن کو یادگار بنانے کے لئے منفرد اقدام کیا۔ وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دلہا اور دلہن نے شادی کے مہمانوں سمیت ایک اونچی چٹان پر چڑھنے کے بعد وہاں سے چھلانگ لگادی۔ دلہا اور دلہن نے فضا میں ہی شادی کی رسومات ادا کیں اور زندگی بھر ایک دوسرے کا ساتھ نبھانے کا وعدہ کیا۔