حیدرآباد21۔ اپریل (سیاست نیوز) حکومت نے اسکولوں کی فیس میں اضافہ نہ کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے باقاعدہ احکامات جاری کئے ہیں ۔ چیف منسٹر کے سی آر کی صدارت میں منعقدہ کابینی اجلاس میں اسکولوں کو ہدایت دی گئی تھی کہ وہ آئندہ تعلیمی سال فیس میں کوئی اضافہ نہ کریں ۔ اس کے علاوہ کوئی بھی اسکول سالانہ یا سہ ماہی فیس وصول نہ کریں۔ ہر ماہ تعلیمی فیس وصول کی جائے۔ اس کے علاوہ کسی اور عنوان سے فیس حاصل نہیں کی جاسکتی۔ بتایا جاتا ہیکہ سرکاری احکامات میں صرف ٹیوشن فیس وصول کرنے کی ہدایت دی گئی ہے ۔ حکومت کے احکامات کی خلاف ورزی کی صورت میں اسکول کی مسلمہ حیثیت منسوخ کردی جائے گی ۔ سی بی ایس سی ، آئی سی ایس سی کے بشمول تمام خانگی اسکولوں پر ان احکامات کا اطلاق ہوگا۔