نیامے: نائیجر کے ایک اسکول میں آگ لگنے سے 26 کمسن بچے جھلس کر ہلاک ہوگئے۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق تدریسی عمل کے دوران اچانک اسکول میں آگ بھڑک اٹھنے سے 26 بچے جھلس کے ہلاک جبکہ 14 سے زائد زخمی ہوگئے جن میں سے 5 کی حالت تشویشناک ہے۔میڈیا کے مطابق ہلاک ہونے والے بچوں کی عمریں 5 سے 6 سال کے درمیان ہیں۔ افسوس ناک واقعے پر نائیجر میں تین روزہ سوگ کا اعلان کردیا گیا ہے۔واضح رہے کہ رواں سال اپریل میں نائیجر کے ایک اسکول میں آگ لگنے سے 20 بچے ہلاک ہوگئے تھے۔
