اسکول میں بچے نے سکہ نگل لیا تو اپنا بیٹا سمجھ کر اس کی جان بچائی

   


ریاض : سعودی عرب کے علاقے تبوک کے ایک اسکول میں ٹیچر نے ایک بچے کی جانب سے دھاتی سکہ نگل لینے کے بعد اس کی جان بچانے میں مدد کی جس پر اسے سرکاری سطح پر اعزازو اکرام سے نوازا گیا ہے۔معلمہ غادہ البلوی نے’العربیہ ڈاٹ نیٹ‘کو اس واقعے کی تفصیلات بیان کرتے ہوئے کہا کہ دھاتی سکہ نگل لینے سے بچے کا دم گھٹ رہا تھا اور اس کی زندگی خطرے میں تھی۔ صورتحال بہت نازک تھی، کیونکہ اس کی زندگی بچانے کے لیے چند منٹ ہی بچے تھے۔ بچوں کا خیال تھا کہ ان کا دوست ’ھتان‘اب زندہ نہیں رہا ہے۔ بچہ ا سکول کینٹین کے پاس کھڑا تھا۔ اس نے دھاتی ریال منہ میں ڈالا جسے اس نے نگل لیا۔