اسکول میں خاتون باورچی کی ویڈیو وائرل ہیڈ ماسٹر سمیت اساتذہ کی تنخواہ روکی گئی

   

بلیا: بلیاضلع میں ایک پرائمری اسکول میں خاتون باورچی کی ویڈیو منظرعام پر آنے کے بعد ڈسٹرکٹ بیسک ایجوکیشن آفیسر نے اساتذہ کی تنخواہوں کو روک کر معاملے کی تحقیقات کاحکم دیا ہے جس میں ہیڈ ماسٹر بھی شامل ہیں۔ضلع بلیا میں ایک پرائمری اسکول کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ، جس میں ایک باورچی پرائمری اسکول چلا تی ہوئی دکھائی دے رہی ہیں۔ویڈیو میں وہ بچوں کو پڑھنے کی ہدایت کرتے ہوئے بھی دکھائی دے رہی ہیں۔ وہ ویڈیو میں کہہ رہی ہے کہ ہیڈ ماسٹراسکول نہیں آتے ہیں۔اس ویڈیو کے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد ڈسٹرکٹ بیسک ایجوکیشن آفیسر شنوارائن سنگھ نے اس معاملے کی تحقیقات کا حکم دیا ہے اور اگلے احکامات تک اسکول کے تمام اساتذہ اور ہیڈ ماسٹر کی تنخواہ روک دی ہے۔