حیدرآباد ۔ /11 مارچ (سیاست نیوز) تلنگانہ کے ایک دیہی اسکول میں یہاں مبینہ طور پر پانی کی قلت ہے ، چھٹویں تا نویں جماعت کی تقریباً 120 طالبات کو سردھونے کی سزاء کے طور پر ہاتھوں پر چھڑی سے ماراگیا ۔ جس کے نتیجہ میں چند طالبات کے ہاتھوں پر زخم بھی آئے ہیں ۔ ایک طالبہ نے سوال کیا کہ اگر اسکول میں پانی کی قلت ہے تو لنچ کے بعد ہم سے کپڑے کیوں دھلوائے گئے تھے ۔