اسکول میں کلکٹر کی شب بسری ، طلبہ سے بات چیت و ہمطعامی

   

سہولیات کا جائزہ ، ڈیجیٹل فارمیٹ میں پڑھانے اساتذہ کو مشورہ ، ضلع سنگاریڈی ، ہتنورا منڈل کا دورہ
سنگا ریڈی۔ 29 جولائی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) پی پروینیا کلکٹر ضلع سنگا ریڈی نے ہتنورا منڈل میں ریونیو حکام کو موصول ہونے والی درخواستوں کا آن لائن اندراج ہونا چاہئے ۔کلکٹر نے ہدایت دی ہے کہ وہ اس بات کو یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں کہ سی ایس آر فنڈز سے ہتنورا کے جی بی وی اسکول میں شروع کئے گئے ترقیاتی کاموں کو فوری طور پر مکمل کیا جائے ضلع کلکٹر پی پراونیا نے ہتنورا کے جی بی وی اسکول میں قیام کیا ۔ کلکٹر نے اسکول میں سی ایس آر فنڈز سے شروع کئے گئے ترقیاتی کاموں کو تیزی سے مکمل کرنے کا ہدایت دی انہوں نے اساتذہ کو مشورہ دیا کہ وہ اسکول میں تمام کلاسوں کو منصوبہ بندی کے مطابق ڈیجیٹل فارمیٹ میں پڑھائیں اور طلباء کو مستقبل میں آئی آئی ٹی اور ایم سیٹ جیسے مسابقتی امتحانات کی تیاری کرنے کی ترغیب دیں ضلع کلکٹر پی پراونیا نے کہا کہ کے جی بی وی طلباء کو کمپیوٹر سے متعلق ایم ایس ورڈ ایکسل پڑھایا جانا چاہئے۔کلکٹر نے طلباء کے ساتھ رات کا کھانا کھایا، کلکٹر نے اسکول میں کمپیوٹر لیاب ، ڈائننگ ہال، کچن شیڈ، اسٹور روم اور ڈیجیٹل کلاس رومس کا معائنہ کیا انہوں نے دوران تعلیم طلباء سے بات چیت کی ان کے مسائل دریافت کیے کلکٹر نے کہا کہ اسکول میں ضروری انفراسٹرکچر کی بہتری کیلئے سی ایس ار فنڈ کے ذریعے 19.5 لاکھ روپے کی منظوری دی گئی ہے انہوں نے اسٹاف کو نصیحت کی کہ طلباء کو روزانہ نئے مینو کے مطابق لذیذ کھانا فراہم کیا جائے۔ کلکٹر نے عملے کو مشورہ دیا کہ وہ بارش کے موسم میں طلباء کو بیمار ہونے سے بچانے کیلئے تمام ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کریں ۔اس موقع پر کلکٹر اور دیگر عہدیداروں نے احاطے میں پودے لگائے۔ بعد ازاں، کلکٹر پراونیا نے ہتنورا منڈل میں ایم پی ڈی او آفس کا دورہ کیا ایم پی ڈی او، تحصیلدار شیخ پروین اور زیڈ پی کے ڈپٹی سی ای او سوپنا کے ساتھ منڈل میں اندرماں مکانات کی پیش رفت کا جائزہ لیا ۔ کلکٹر نے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ اندرماں امکنہ اسکیم کے تمام استفادہ کنندگان میں بیداری پیدا کریں تاکہ وہ تعمیراتی کاموں کا فوری آغاز کرسکیں۔ اس موقع پر ڈی ای او وینکٹیشورلو، ٹی جی ای ڈبلیو آئی ڈی سی، سرینواس ریڈی، ڈی ای راجو، کے جی بی وی اسپیشل آفیسر وجے لکشمی، اساتذہ اور طلبہ موجود تھے۔