یلاریڈی /28 اگست ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) یلاریڈی ڈیویژن کے منڈل سداشیونگر مستقر پر ہائی اسکول بی سی بوائز اسکول اور ماڈل اسکول کا دورہ کرتے ہوئے کلکٹر نے تنقیح کی ۔ کلکٹر نے انٹر میڈیٹ کے طلباء سے انگریزی میں کچھ سوالات پوچھے ۔ اسکول میں سہولتوں کے بارے میں پرنسپال راجندر سے تفصیلات حاصل کی ۔ ہاسٹل میں مینو کے لحاظ سے طلباء کو غذاء فراہم کی جارہی ہے یا نہیں ۔ طلباء سے دریافت کیا ۔ اماں آدرشا کے تحت کاموں کا معائنہ کرکے اظہار اطمینان کیا ۔ بعد ازاں بی سی بوائز ہاسٹل اور ضلع پریشد ہائی اسکول کی تنقیح کی مڈ ڈے میلس اسکیم کا معائنہ کیا اور طلباء کو صحت مند بہتر غذائیں فراہم کرنے کی صلاح دی ۔ اس موقع پر ایم ای او یوسف ایم پی ڈی او سنتوش کمار تحصیلدار گنگا ساگر ڈپٹی پرنسپال راج شیکھر صدر مدرس دامودھر ریڈی ADA پرسنا لکشمی AO پرجاپتی و دوسرے موجود تھے ۔