اسکول پر اسرائیلی حملہ ایک گھناؤنی حرکت:ترکیہ

   

انقرہ : ترکیہ نے غزّہ کے شہر خان یونس کے ایک اسکول پر اسرائیلی حملے اور بیسیوں معصوم فلسطینی پناہ گزینوں کے قتل کو گھناؤنی کارروائی قرار دیا اور اس کی مذّمت کی ہے۔ترکیہ وزارت خارجہ نے جاری کردہ تحریری بیان میں کہا ہے کہ ’’غزہ کے شہر خان یونس میں ایک اسکول پر اسرائیلی حملہ اور اسکول میں پناہ گزین بیسیوں معصوم فلسطینی شہریوں کا قتل ایک گھناؤنی کارروائی ہے اور ہم اس کی شدت سے مذمت کرتے ہیں۔ خان یونس میں کھْلنے والی اجتماعی قبریں اور حالیہ چار دنوں میں یہاں کے چار اسکولوں پر حملہ اس بات کا ٹھوس ثبوت ہے کہ اسرائیل کا ہدف فلسطینی عوام کو مکمل طور پر ختم کرنا ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ ان حملوں نے یہ بھی ثابت کر دیا ہے کہ نیتن یاہو حکومت فائر بندی مذاکرات کی بیخ کنی کرنا چاہتی ہے۔ اسرائیلی حکام کو، تمام انسانی اقدار اور بین الاقوامی قانون کویکسر رد کرنے والے ان کریہہ اقدامات کی وجہ سے، قانون کے سامنے جواب دہ ہونا پڑے گا۔