اسکول کھولنے سے پہلے کئی باتوں پر توجہ دینی ہوگی

   

جنیوا ؍ نئی دہلی۔12 مئی (سیاست ڈاٹ کام) عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے رکن ممالک کو اسکول کھولنے سے پہلے کئی باتوں پر توجہ دینے کامشورہ دیا ہے جن میں مقامی سطح پر کووڈ -19 کے انفیکشن کی صورتحال اور بچوں کے درمیان ‘سوشل ڈسٹیسنگ’ برقرار رکھنے کی اسکول کی اہلیت بھی شامل ہے ۔تنظیم نے پیر کو اس سلسلے میں ایک ہدایات جاری کی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ اسکول کھولنے سے پہلے حکومتوں کو کن عوامل پر غور کرنا چاہیے ۔ ڈبلیو ایچ او کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر تیدروس گیبریسس نے کووڈ -19 پر معمول کی پریس بریفنگ میں کہا ‘‘اسکول کھولنے یا بند کرنے کا فیصلہ کرتے وقت پالیسی سازوں کو بہت سی باتوں کا خیال رکھنا چاہیے ۔ اس وبا کے انفیکشن اور بچوں پر اس کے اثرات کی واضح سمجھ ضروری ہے . جہاں اسکول واقع ہیں وہاں وائرس انفیکشن کی سطح کا خیال رکھنا ہوگا۔