اسکولس صرف 166 دن چلیں گے‘ تعطیلات میں کمی

   

حیدرآباد 28 اگست ( سیاست نیوز ) محکمہ تعلیم کی جانب سے اول تا دسویں طلبہ کے لیے سال 2021-22 کا تعلیمی اکیڈیمی کیلنڈر تیار کیا گیا جس کے لحاظ سے جاریہ تعلیم سال صرف 166 دن اسکولس چلائے جائیں گے ۔ دسہرہ اور دیوالی کی تعطیلات میں کمی کردی گئی ۔ حکومت کی جانب سے یکم ستمبر سے تمام تعلیمی اداروں کی کشادگی عمل میں لانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ اس تناظر میں اسٹیٹ کونسل آف ایجوکیشنل ریسرچ ( ایس سی ای آر ٹی ) کے عہدیداروں نے یہ تعلیمی کیلنڈر تیار کیا اور منظوری کیلئے اعلیٰ عہدیداروں سے رجوع کیا گیا ہے ۔ جاریہ تعلیم سال کے ابھی تک تین ماہ مکمل ہوچکے ہیں جس کے پیش نظر دسہرہ اور دیوالی تہواروں کی تعطیلات میں کمی کردی گئی ۔ کورونا قابو میں ہونے اور حالت سازگار ہونے پر آئندہ مارچ ۔اپریل میں دسویں کے امتحانات منعقد کرنے پر غور کیا جارہا ہے ۔ اول تا دسویں جماعت کے طلبہ کیلئے فارمٹیو اور سمٹیو امتحانات کا بھی انعقاد کیا جائے گا ۔ N