اسکولوں میں داخلہ دلوانے سے متعلق شعور بیداری مہم

   

سرپور ٹاون /7 جون (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سرپور ٹاون میں آج سون پیٹ اردو میڈیم اسکول ہیڈ ماسٹر محمد خلیل الرحمٰن نے آج اپنے ہمراہ اپنے اسٹاف محترمہ حمیدہ پروین کے ساتھ مل کر مسلم اقلیتیں کثیر آبادی والے علاقے بازار واڑی کالونی کے علاقے کا دورہ کرتے ہوئے گھر گھر بڑی باٹا پروگرام سے متعلق شعور بیداری مہم چلائیں، اس موقع پر ریاستی حکومت کی جانب سے شروع کیے گئے بڑی باٹا پروگرام کے تحت اردو میڈم اسکولوں میں زیادہ سے زیادہ بچوں کو داخلہ دلوانے کے لیے والدین کو مشورہ دیا گیا، تاکہ بچے تعلیم سے آراستہ ہو سکے۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم حاصل کرنے کے زندگی کے ہر شعبے میں کامیابی یقینی ہے۔
جگتیال میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش
جگتیال /7 جون ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) جگتیال میں آج دوپہر اچانک تیز ہوا اور بارش سے موسم تبدیل ہوگیا شدیدگرمی سیعوام کو کچھ راحت ملی تیز ہواوں سے نظام آباد قومی شاہرہ کورٹلہ منڈل یس ایف یس اسکول کے قریب نیم کا گھنا درخت سڑک پر گرجانے سے کچھ دیر کیلئے گاڑیوں کی آمدرفت بند اور ٹرافک میں خلل پید ہوگیا۔