اسکولوں میں طلبہ کے حاضری تناسب میں بتدریج اضافہ

   

حیدرآباد ۔ 4 ۔ ستمبر : ( سیاست نیوز ) : ریاست میں تعلیمی اداروں کی کشادگی کے بعد اسکولس میں ببتدریج طلبہ کی حاضری کے تناسب میں اضافہ ہورہا ہے ۔ ریاست میں اسکولس کی جانب سے کوویڈ کے رہنما خطوط پر سختی سے عمل کیا جارہا ہے اور اسکولس کے باہر تمام ٹیچرس کورونا ویکسین لے چکے ہیں کے بیانرس لگائے ہیں جس پر اطمینان کرکے والدین بچوں کو اسکولس بھیجنے میں دلچسپی دکھارہے ہیں چوتھے دن آج اسکولس میں طلبہ کی حاضری تناسب میں اضافہ ہوا ہے ۔ کل کی بہ نسبت آج 2 فیصد زیادہ طلبہ اسکول پہونچے ۔ آج ریاست میں 32.15 فیصد طلبہ اسکولس میں حاضر ہوئے ۔ سرکاری اسکولس میں 46.05 فیصد ایڈیڈ اسکولس میں 22.55 فیصد اور خانگی اسکولس میں 23.64 فیصد طلبہ اسکولس پہونچے ۔N