ضلع سطح کی مشاورتی کمیٹی کا اجلاس، ڈسٹرکٹ میڈیکل ہیلت آفیسر ڈاکٹر رجشری کا خطاب
نظام آباد۔ 28 جنوری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ڈسٹرکٹ میڈیکل اینڈ ہیلت ڈیپارٹمنٹ کے زیراہتمام آج مادر رحم میں جنس کی نشاندہی اور اس کے ایکٹ پر پابندی سے متعلق ضلعی سطح کی مشاورتی کمیٹی کا اجلاس ڈی ایم اینڈ ایچ او ڈاکٹر بی راجشری کی صدارت میں ڈی ایم ایچ او آفس میں منعقد ہوا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ میڈیکل ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر راجشری نے کہا کہ ضلع میں اسکاننگ سنٹرس کی رجسٹریشن اور رینول صرف ان اسکاننگ سنٹرس کے لیے کی جائے گی جو اہل ہونگے جوتمام قوائد کی عمل کرتے ہیں انہیں ان کو رینول کیا جائے گا۔ اسی طرح حاملہ خواتین کے پی سی پی این ڈی ٹی ایکٹ کے تحت کارروائی کی جائے گی ۔اگر کوئی اسکاننگ سنٹراسکاننگ کے بعد انہیں یہ بتاتا ہے کہ پیدا ہونے والا بچہ لڑکی ہے یا لڑکا۔ RMPs اور PMPs کی جانب سے لکھے پرسکیپشن کو کسی بھی اسکاننگ سنٹر پر قبول نہیں کیا جائے گا اور RMP PMPs کو صرف اپنے قواعد کے مطابق ابتدائی طبی امداد کے مراکز کے طور پر جاری رکھنا چاہیے۔ اسی طرح ضلع بھر میں پی سی پی این ڈی ٹی ایکٹ پر شعور بیداری سیمینار کے انعقادقتل، بچیوں کی اہمیت، بیٹی بچاؤ بیٹی پڑھاؤ، اسکولوں، کالجوں، دیہاتوں میں اور منڈل کی سطح پر فیڈریشن میٹنگز، پرائمری ہیلتھ سینٹرز میں اماں واڈی پروگرام منعقد کیے گئے، ماہانہ میٹنگز،آشاہ ورکروں کے دورے، آئی کے پی، ایم ای پی ایم اے، ڈی آر ڈی اے کو مختلف محکموں کے تال میل کے ساتھ ماہانہ میٹنگوں کے ذریعے وسیع پیمانے پر بیداری رنے کی خواہش کی ۔ اس کے علاوہ اس میٹنگ میں ریڈیولوجسٹ ڈاکٹر دیپتی، ماہر امراض اطفال ڈاکٹر ہری پریہ، گائناکالوجسٹ ڈاکٹر کیرتی پریا، ڈپٹی ڈی ایم اینڈ ایچ او ڈاکٹر انجنا، ڈاکٹر سمتھا، ڈاکٹر راکیش، پروگرام آفیسر ڈاکٹر سپریہ، ضلع فیڈریشن کی صدر رادھا، خواتین کی این جی او کی ذمہ دار پدم سنگھ، گھن پور، آروگیہ چیتنیا ویدیکا کے وینکٹیشورلو، میپما سے مادھوریکے علاوہ دیگر نے بھی شرکت کی۔