کوالالمپور ۔ 8 ۔ جنوری (سیاست ڈاٹ کام) ملایشیا کے سابق وزیراعظم نجیب رزاق جن پر ملک کی دولت کو ہڑپ لینے کا الزام ہے اور جس پر انہوں نے ہمیشہ یہی کہا ہے کہ انہوں نے کوئی غلط کام نہیں کیا ہے ۔ تاہم اب اپنی عزت اپنے ہی ہاتھوں سے کھونے والے نجیب رزاق ابوظہبی کے ولیعہد سے مبینہ طور پر یہ کہہ رہے ہیں، کروڑہا ڈالرس کے اسکینڈل میں ان کے (نجیب) ملوث ہونے کے راز کو پوشیدہ رکھنے انہیں (نجیب) ولیعہد کا تعاون درکار ہے ۔
اس معاملہ کی تحقیقات کرنے والوںکی جانب سے جاری کردہ ایک ریکارڈنگ کے بعد یہ انکشاف ہوا ۔ ملایشیا کے سرکاری خزانہ IMDB سے کروڑہا ڈالرس غبن کئے گئے اور ایک انتہائی پر تعیش اسٹیمر (کشتی) اور دیگر فن پاروں کی خریداری میں صرف کئے گئے۔ یہ دھوکہ دہی کا ایک ایسا معاملہ تھا جس میں نجیب کے علاوہ ان کے دیگر قریبی رشتہ دار اور رفقاء بھی مبینہ طور پر شامل تھے۔