اسے جیل میں سڑنے دو ، لیونا کے باپ کی برہمی

,

   

٭ بنگلور میں جمعرات کو منعقدہ اینٹی سی اے اے ریالی میں پاکستان زندہ باد کے نعرے لگانے والی امولیا لیونا کے باپ وویالڈ کو اپنی بیٹی کی حرکت پر بہت غصہ ہے۔ انہوں نے اس واقعہ کی اطلاع پر برہمی کے ساتھ کہا کہ ’’اسے جیل میں سڑنے دو۔ پولیس اگر اس کی ہڈیاں توڑدے تب بھی مجھے فرق نہ پڑے گا۔ اس نے جو کچھ کہا میں اس کی تائید نہیں کرتا اور نہ میں اس کی ضمانت کیلئے وکیلوں سے رجوع ہوں گا‘‘۔ کرناٹک پولیس نے لیونا کے خلاف غداری کا مقدمہ درج کرلیا ہے اور اب وہ پولیس کی تحویل میں ہے۔