اسے کہتے ہیں قسمت خاتون کو ملا ہیرا

   

نیویارک : 15 اگست ( ایجنسیز) امریکہ میں واقع ریاست آرکنساس کے ایک مشہور پارک میں جسے ہیرے تلاش کرنے کیلئے جانا جاتا ہے ایک خاتون میشر فاکس ( عمر 31سال ) کی قسمت چمک اٹھی ، انہیں وہاں ایک 2کیرٹ کا سفید ہیرا ملا جو ان کے پاؤس سے ٹکرا گیا ۔ اندازے کے مطابق اس ہیرے کی قیمت تقریباً 27 ہزار امریکی ڈالر ( تقریباً 24لاکھ ہندوستانی روپئے ) ہوسکتی ہے ۔ اس غیر متوقع خوش قسمتی پر میشر بیحد خوش ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ وہ اس ہیرے سے ایک انگوٹھی بنوائیں گی جو اپنی منگنی کے موقع پر پہنیں گی ۔ یہ پارک37 ایکڑ رقبے پر پھیلا ہوا ہے اور یہاں ہر شخص روزانہ 15 ڈالر ادا کر کے ہیرے تلاش کرسکتا ہے ۔ رواں سال اب تک یہاں سے 350 سے زائدہیرے دریافت ہوچکے ہیں اور میشر کو ملا ہوا ہیرا اس سال کا تیسرا سب سے بڑا ہیرا قرار دیا جارہا ہے ۔