اشتعال انگیز تقریر پر اسد اویسی کیخلاف مقدمہ

,

   

نئی دہلی: دہلی پولیس نے مبینہ اشتعال انگیز تقریر کو لے کر ایک بڑی کارروائی کے دوران رکن پارلیمنٹ اسد الدین اویسی کے خلاف ایف آئی آردرج کیا ہے۔ یہ ایف آئی آر سوشل میڈیا پر دیئے گئے اشتعال انگیز بیان سے متعلق ہے، اسے دہلی پولیس کی انٹیلی جنس فیوژن اینڈ اسٹریٹجک آپریشن‘ (IFSO) برانچ نے درج کیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی اپنے متنازعہ بیانات کو لے کر بحث میں رہنے والے نرسمہانند کا نام بھی اس ایف آئی آر میں ہے۔ایف آئی آر پر دہلی پولیس کی جانب سے کہا گیا کہ سوشل میڈیا کے تجزیہ کے بعد دو ایف آئی آر درج کی گئی ہیں۔ ان لوگوں کے خلاف مقدمات درج کیے گئے ہیں جو مسلسل امن عامہ کے خلاف پیغامات پوسٹ اور شیئر کر رہے تھے اور اشتعال انگیز تقاریر کے ذریعے لوگوں کو اُکسا رہے تھے۔