ممبئی پولیس نے طلب کیا، بھرنا ہوگا 10 لاکھ کا بانڈ!
ممبئی : ریپبلک ٹی وی کے ایڈیٹر اِن چیف ارنب گوسوامی کو ممبئی میں ورلی ڈویڑن کے اے سی پی نے اشتعال انگیز باتیں کرنے کے الزام میں نوٹس بھیجا ہے۔ انھیں 16 اکتوبر کو پوچھ تاچھ کیلئے طلب کیا گیا ہے۔ریپبلک ٹی وی کے ایڈیٹر ان چیف ارنب گوسوامی کی مشکلیں دن بہ دن بڑھتی ہی جا رہی ہیں۔ ٹی آر پی گھوٹالہ میں جانچ چل ہی رہی تھی کہ اب ممبئی پولس نے مزید ایک نوٹس بھیج دیا ہے۔ ورلی ڈویڑن کے اے سی پی نے انھیں سی آر پی سی سیکشن 108(1) (اے) کے تحت نوٹس بھیجا ہے۔ یہ سیکشن چیپٹر پروسیڈنگ سے جڑا ہے۔ چیپٹر پروسیڈنگ میں اے سی پی رینک کے افسر کو مجسٹریٹ کے اختیار ملے ہوتے ہیں۔ اس کا فرضی ٹی آر پی کیس سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔ ارنب کو ممبئی میں ورلی ڈیویژن کے اے سی پی نے اشتعال انگیزی کرنے کے الزام میں نوٹس بھیجا ہے۔ انھیں 16 اکتوبر کو پوچھ تاچھ کیلئے طلب کیا گیا ہے۔ارنب پر پولیس کا الزام ہے کہ انھوں نے پال گھر میں سنتوں کے قتل پر اپنے پروگرام میں مذہبی جذبات مشتعل کرنے کا کام کیا۔ دوسرا معاملہ باندرا میں جمع ہوئی بھیڑ کا ہے۔ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ دونوں پروگراموں کے دوران لاک ڈاؤن ہونے کی وجہ سے فساد بھڑکنے سے بچ گیا۔
سشانت سنگھ کے دوست سندیپ کا
ارنب کیخلاف 200 کروڑ روپئے کا ہرجانہ
ممبئی : سشانت سنگھ راجپوت کے دوست سندیپ سنگھ نے ارنب گو سوامی اور ری پبلک ٹی وی پر ہرجانہ کا مقدمہ دائر کیا ہے۔ انہوں نے ان کے خلاف توہین آمیز خبریں چلانے پر 200 کروڑ روپئے کا معاوضہ دینے کا مطالبہ کیا۔ لیگل نوٹس روانہ کرتے ہوئے سندیپ نے کہا کہ ارنب گوسوامی اور ری پبلک ٹی وی مجرمانہ مقاصد کے تحت زبردستی رقومات کی وصولی کیلئے جھوٹی خبریں اور بدنام کرنے والی خبریں پھیلا رہے ہیں۔ اس کے ساتھ سندیپ کے خلاف گمراہ کن تصاویر بھی دکھائی جارہی ہیں جن کو ہٹا دینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔