اشیائے ضروریہ پر زائد قیمت وصولی کیخلاف سخت کارروائی

   

Ferty9 Clinic

سوریاپیٹ_ ایڈیشنل کلکٹر سوریاپیٹ ایس موہن راؤ نے کہا کہ ضلع میں کورونا کے تناظر میں عوام سے اشیائے ضروریہ پر زائد قیمت وصول کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے کلکٹریٹ میں ایڈیشنل کلکٹر چیمبر میں متعلقہ عہدیداران کے ہمراہ مقرر کردہ ٹاسک فورس کمیٹی کے ممبران کے ساتھ قیمتوں کی کنٹرولی سے متعلق اجلاس میں شرکت کی اور خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ریاستی محکمہ سیول سپلائی کی موصولہ ہدایت کے مطابق، ضلع میں کورونا پس منظر میں غیر قانونی ذخیرہ رکھنے والے، مصنوعی طور پر قلت پیدا کرنے والوں اور عوام کو ہراساں کرنے والوں کے خلاف مقدمہ درج کیا جائیگا۔ انہوں نے ضلع میں موجود کرانہ دکانوں، میڈیکل شاپس اور تمام ہول سیل دکانوں پر خصوصی توجہ مرکوز کرنے کی متعلقہ عہدیداران کو ہدایت کی۔ اور وقتاً فوقتاً مذکورہ رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا۔ اس موقع پر ڈی ایس او وجیہ لکشمی، ڈی ایم ایچ او ڈاکٹر کوٹا چالام ، ڈی ایم رامپتی، اور دیگر ضلعی عہدیداران شامل تھے۔