اضافہ شدہ قیمتوں سے فوری دستبرداری کا مطالبہ

   

سنگاریڈی میں کانگریس کا احتجاج، مختلف قائدین کا خطاب

سنگاریڈی۔ کانگریس پارٹی کی جانب سے سنگا ریڈی نیو بس اسٹینڈ روڈ پر نرملا جگاریڈی ضلع صدر کانگریس ، توپاجی انت کشن جنرل سکریٹری کانگریس اور دیگر کانگریس قائدین و کارکنان کے ہمراہ مرکزی حکومت کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ پٹرول ڈیزل اور پکوان گیس کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہوتے جا رہا ہے احتجاج کے دوران گیس سلنڈر اور لکڑیاں سر پر لے کر احتجاج کیا اور ریاستی سطح پر بھی آر ٹی سی اور برقی چارجز میں اضافہ کیا گیا ہے جو ناقابل برداشت ہے نریندر مودی نے کہا تھا کہ آگے کے دن اچھے ہونگے لیکن آج دیکھئے ملک میں کسان اور عوامی مسائل میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے روز مرہ استعمال کی جانے والی اشیاے ضروریہ کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافے دیکھا جا رہا ہے جس کی وجہ سے عام آدمی کو شدید مشکلات کا سامنا کرناپڑ رہا ہے حکومت نے عوام سے جو وعدے کیے تھے ان وعدوں کو بھول کر عوام کے خلاف کام کر رہی ہے خواتین کو چاہئے کہ وہ حکومت کو سبق سکھائیں اور کانگریس پارٹی کو اقتدار میں لایا جائے توپاجی اننت کیشن جنرل سیکریٹری کانگریس نے کہا کہ کانگریس پارٹی کی ہدایت پر پیٹرول، ڈیزل، پکوان گیس اور اشیاے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ کے خلاف احتجاج کیا جا رہا ہے پٹرول، ڈیزل ، پکوان گیس کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ اسی طرح اشیاے ضروریہ شکر۔ دال چائے کی پتی پکوان تیل اور دودھ کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے انہوں نے مرکزی حکومت سے مطالبہ کیا کہ فی الفور اضافہ شدہ قیمتوں سے دستبرداری اختیار کرتے ہوئے غریب عوام کو راحت پہنچاے اس موقع پر جارج میتھوز، محمد طاہر، محمد نواز، راملو، راجیندر و دیگر کانگریس قایدین و کارکنان موجود تھے۔