اضافی ویکسین کے رہنما خطوط کا /10 جنور ی تک اعلان

   

نئی دہلی : حکومت نے جمعرات کو کہا کہ بزرگ شہریوں، صحت کارکنوں اور کورونا مجاہدین کو دیئے جانے والے اضافی کووڈ ٹیکہ۔پری کاشن ڈوز کے سلسلہ میں تفصیلی رہنما خطوط دس جنوری سے پہلے جاری کردیئے جائیں گے ۔صحت اور خاندانی فلاح وبہبود کی مرکزی وزار میں جوائنٹ سکریٹر لو اگروال، نیتی آیوگ میں صحت رکن ڈاکٹر وی کے پال اور انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ کے ڈائرکٹر جنرل ڈاکٹر بلرام بھارگو نے یہاں ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں کہاکہ کووڈ ویکسین کی اضافی خوراک دینے کے رہنما خطوطج پر متعلقہ ماہرین اور گروپوں کے ساتھ گہرائی سے بات چیت کی جارہی ہے ۔ اس کے لئے دستیاب تمام سروے اور واقعات کا مطالعہ کیا جارہا ہے ۔ اس کے بعد فیصلہ کیا گیا جائے کہ سنگین بیماریوں میں مبتلا بزرگ شہریوں اور صحت کارکنوں اور کورونا مجاہدین کو اضافی خوراک کے طورپر کون سی ویکسین دی جائے گی۔