حیدرآباد۔/17جولائی، ( سیاست نیوز) محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ چہارشنبہ کو تلنگانہ اور آندھرا پردیش کے چند اضلاع میں ہلکی اور اوسط بارش ریکارڈ کی گئی جبکہ دیگر علاقوں میں موسم خشک رہا۔ محکمہ کے ایک عہدیدار نے کہا کہ حیدرآباد میں آج دن کا درجہ حرارت 34 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔
