اضلاع میں شدید بارش کی پیش قیاسی ‘ بعض مقامات پر ریڈ الرٹ

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد۔ 25 جولائی ( سیاست نیوز ) محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آئندہ تین دن تک کچھ اضلاع میں شدید بارش ہوسکتی ہے ۔ محکمہ نے بتایا کہ عادل آباد ‘ آصف آباد ‘ منچریال وغیرہ میں شدید بارش ہوسکتی ہے ۔ ریاست میں شدید بارش کی وجہ سے بھدرا چلم میں گوداوری کی سطح آب میں اضافہ ہو رہا ہے اور یہ 48.30 فیٹ تک پہونچ گئی ہے ۔ حکام نے یہاں دوسرا الرٹ جاری کردیا ہے اور امکان ہے کہ سطح آب میں مزید اضافہ پر یہاں سے پانی کا اخراج عمل میں لایا جائیگا ۔ جورالا پراجیکٹ میں بھی پانی کے بہاو میں اضافہ ہوگیا ہے اور یہاں 41 دروازے کھول کر پانی کی نکاسی کی گئی ہے ۔ محکمہ موسمیات نے کہا کہ 28 جولائی کو ہوا کے دباو میں کمی آسکتی ہے جس کے اثر سے تلنگانہ و آندھرا پردیش میں بارش ہوسکتی ہے ۔