روم : اطالوی وزیر اعظم جارجیا میلونی کو توقع نہیں تھی کہ وہ نیا عہدے سبنھالنے کے بعد پہلے سرکاری دورے کے دوران امریکہ میں ایک ایسی شرمناک صورتحال سے دوچار ہوں گی جو سوشل میڈیا پر ان کے چرچے کا باعث بن جائے گی۔امریکی سینیٹ کے اکثریتی رہنما چک شومر نے انہیں اس وقت مزید مشکل میں ڈال دیا جب انہوں نے مسز جارجیا سے ان کے ملک کے پرچم کے رنگوں کے معنی کے بارے میں پوچھا۔ اٹلی کی تجربہ کار سیاست دان‘ کے لیے یہ سوال حیران کن تھا اور اس کا ان کے پاس اس وقت کوئی جواب نہیں بن پڑا۔ انہوں نے حیرت سے سوال پوچھنے والے کی طرف دیکھا اور جواب نہ دے سکنے پر شرمسار ہو گئیں۔ وہ اسے ٹال بھی نہیں سکتی تھیں۔چنانچہ انہوں نے جھجکتے ہوئے جواب دیا: ‘‘ہاں… ہاں۔مگر یہ سوال کا جواب نہیں تھا۔ وزیر اعظم کے پاس پرچم کے رنگوں کے بارے میں جواب نہ ہونا اس بات کی علامت تھا کہ وہ اپنے قومی پرچم کے بارے میں کم ہی جانتی ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ وہ کسی چیز کے رنگ ہیں پھر وہ تھوڑی دیر کے لیے خاموش رہیں اور بات دوبارہ شروع کی تو اتنا کہا کہ ‘‘پرچم پر رنگ کئی چیزوں کے لیے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ہلکی سی مسکراہٹ کے بعد بات گول مول کر گئیں۔سوال پوچھنے والے امریکی عہدیدار کو اندازہ ہوا کہ ان کے سوال پر اطالوی وزیر اعظم کو سبکی کا سامنا کرنا پڑا ہے تو انہوں نے بڑبڑاتے ہوئے سادہ ہنسی کے ساتھ جواب دیا۔