اطالوی پارلیمان کی کورونا امدادی منصوبہ کی منظوری

   

Ferty9 Clinic

روم : اٹلی میں ملکی پارلیمان نے وزیر اعظم ماریو دراگی کی حکومت کے پیش کردہ کورونا امدادی منصوبے کی بھاری اکثریت سے منظوری دے دی ہے۔ اس منصوبے کی مالیت 220 بلین یورو سے زائد ہے۔ پارلیمانی ایوان زیریں کی طرف سے منظوری کے کچھ ہی دیر بعد اطالوی سینیٹ نے بھی اس پلان کی توثیق کر دی۔ اب روم حکومت کو زیادہ سے زیادہ پرسوں جمعے تک برسلز میں یورپی کمیشن کو ملکی معیشت کی بحالی سے متعلق اپنا تفصیلی منصوبہ پیش کرنا ہے۔