سماج وادی پارٹی کے رام پور کے رکن پارلیمنٹ اعظم خان کو کل سیتا پور جیل منتقل کردیا گیا۔ اعظم خان کی ایم ایل اے اہلیہ ڈاکٹر تنزین فاطمہ نے یوپی حکومت پر ایک بڑا الزام عائد کیا ہے۔ رام پور صدر سے ایس پی کے رکن اسمبلی ، تنزین نے کہا کہ میرے شوہر کی طبیعت ابھی ٹھیک نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے نہیں معلوم کہ ان کو کن وجوہات کی بناء پر منتقل کیا گیا ہے۔ تزین کا مزید کہنا ہے کہ یہ ایک سازش کے تحت ہورہا ہے ، مجھے نہیں معلوم ، لیکن کن وجوہات کی بناء پر ایک بیمار شخص کو جیل منتقل کردیا گیا۔ انہوں نے دعوی کیا کہ آنے والے اسمبلی انتخابات میں سماج وادی پارٹی اقتدار میں آئے گی۔
https://fb.watch/v/4i9u3umii/