اعظم خان کی اہلیہ اور بیٹے کے خلاف بھی رامپور میں مقدمہ درج کیا گیا

   

سماجوادی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ محمد اعظم خان کی اہلیہ تنزین فاطمہ اور ان کے بیٹے عبداللہ اعظم خان کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔

تنزین فاطمہ اور عبداللہ اعظم دونوں اترپردیش میں ایس پی کے ایم ایل اے ہیں۔

یہ ایف آئی آر 2014 میں سرکاری زمین پر قبضہ کرنے کی مبینہ سازش کے ایک مقدمے میں درج کی گئی ہے جب اعظم خان اکھلیش حکومت میں شہری ترقیاتی وزیر تھے۔ 

ایف آئی آر کو ہندوستانی تعزیرات ہند (آئی پی سی) کی دفعہ 420 ، 467 ، 468 اور 471 کے تحت درج کیا گیا ہے۔ مذکورہ اراضی رام پور ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کے قبضہ میں تھی۔ 

سابق ڈی سی ڈی ایف (ڈسٹرکٹ کوآپریٹو ڈویلپمنٹ فیڈریشن) کے چیئرمین سید جعفر علی بھی ایک ملزم ہیں اور ان کے خلاف ایف آئی آر بھی درج کی گئی ہے۔ 

اعظم خان کے خلاف 84 سے زیادہ مقدمات درج ہیں ، جن میں سے بیشتر محمد علی جوہر یونیورسٹی کے اراضی تجاوزات سے متعلق ہیں