اعظم خان کے فرزند کوبھیاسمبلی سے نا اہل قراردیا گیا

   

نئی دہلی: سماج وادی پارٹی کے لیڈر محمد اعظم خان کے فرزند عبداللہ اعظم کو مراد آباد میں 15 سال پرانے کیس میں قصوروار قرار دئیے جانے کے بعد اترپردیش اسمبلی سے نااہل قرار دے دیا گیا ہے۔ قبل ازیں اعظم خان کو بھی ایک معاملہ میں سزا سنائے جانے کے بعد یوپی اسمبلی سے نااہل قرار دیا گیا تھا۔ مراد آباد کی عدالت نے ایس پی لیڈر عبداللہ اعظم خان اور ان کے والد اعظم خان کو 2008 کے کیس میں پیر کو سزا سنائی تھی۔ قانون عوامی نمائندگی میں ایسے جرائم کی فہرست دی گئی ہے جو قانون سازوں کی نااہلی کا باعث بن سکتے ہیں اور یہ بھی کہا گیا ہیکہ دو سال یا اس سے زیادہ قید کی سزا پانے والے کو اس سزا کی تاریخ سے نااہل قرار دیدیا جائے گا۔ عبداللہ اعظم کی اسمبلی نشست سوار کو مخلوعہ قرار دیا گیا ہے۔