رامپور ۔ 30 ۔ اگست (سیاست ڈاٹ کام) ایس پی کے رکن لوک سبھا اعظم خاں کی ضمانت قبل از گرفتاری منسوخ ہونے کے بعد ان کے خلاف بھینسوں کے سرقہ کا ایک مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ آصف اور ذاکر علی کی شکایت پر خان کے خلاف جمعرات کی تمام بدستور درج کیا گیا ۔ ان دونوں نے دعویٰ کیا کہ رکن پارلیمنٹ نے دیگر پانچ افراد کے ساتھ 15 اکتوبر 2016 کو ان کے گھر میں گھس کر دونوں کو گھسیٹتے ہوئے باہر ن کالا تھا اور گھر میں توڑ پھوڑ کی تھی ۔ اعظم خاں اور ساتھیوں نے فی کس 25000 مالیتی دو بھینسوں کا سرقہ کرلیا تھا ۔ خان کے علاوہ سابق سرکل آفیسر آل حسن اور دیگر چار کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے ۔ ایف آئی آر میں دیگر 40 نامعلوم افراد کے نام بھی شامل ہے۔ خان کے خلاف گرابنگ ، اوقافی جائیدادوں کے غیر قانونی حصول کتابوں کا سرقہ، عام انتخابات کے دوران نفرت انگیز تقاریر کے بشمول مختلف الزامات کے تحت 50 مقدمات درج ہیں۔