اعظم گڑھ سمیت اترپردیش کے کئ اضلاع میں رات میں پھر ہوئ تیز بارش، 7 اکتوبر تک کہیں ہلکی کہیں تیز بارش کے آثار

   

اتوار کے روز لکھنؤ اور آس پاس کے علاقوں میں معمولی بارش ہوئی ، مشرقی اترپردیش کے اعظم گڑھ ، جونپور ، مؤ میں دن میں موسم صاف رہا لیکن رات میں کبھی ہلکے کبھی تیز بارش ہوئ ،محکمہ موسمیات کے مطابق سات اکتوبر تک اترپردیش کے کئ اضلاع میں کہیں بھاری تو کہیں متوسط بارش ہونے کا امکان ہے اس کے بعد مانسون تقریباً ختم ہوجائے گا اور پہاڑی علاقوں کی جانب سے سرد ہواؤں کا دور شروع ہوجائے گا اور گلابی ٹھنڈک کا آغاز ہونے کا امکان ہے