اعلیٰ تعلیم کیلئے طلبہ کی رہنمائی اور حوصلہ افزائی ضروری

   

بگدل میں ایس آئی او کی جانب سے کیرئیر گائیڈنس پروگرام ، محمد زبیر غازی کا خطاب

بیدر: والدین اپنے طلباء اور طالبات کو ان کی دلچسپی اور صلاحیت کے اعتبار سے کرئیر کا انتخاب کرنے دیں، اس بات کا اظہار خیال محمد زبیر غازی ( ممبر ایس آئی اوبگدل )نے دسویں جماعت کے کامیاب طلباء سے مخاطب کرتے ہوئے کہا۔ موصوف نے پری یونیورسٹی کورسیس ، آئی ٹی آئی اور ڈپلومہ کورسیس کے بارے میں تفصیلی پی پی ٹی کے ذریعے سے بتا یا۔ انہوں نے کہا کہ بہت سے ایسے طلباء ہے جنہیں صحیح رہنمائی نہیں ملنے کی وجہ سے وہ پریشانی کا شکار میں مبتلاء ہے اور تعلیم سے دوری اختیار کر لیے ہیں، اور کچھ ایسے طلباء جو معاشی حالات کمزور رہنے کی وجہ سے اعلی تعلیم میں داخلہ نہیں لیتے ایسے طلباء کوحکومت کی جانب سے اسکالرشپ دیا جاتا ہے ، اس سے استفادہ حاصل کرنا چاہیے۔ محمد عمران غازی (امیر مقامی جماعت اسلامی ہندبگدل )نے تعلیم کی اہمیت بتاتے ہوئے کہا کہ تعلیم انسان چاہے وہ امیر ہو یا غریب،مرد ہو یا عورت کی بنیادی ضرورت میں سے ایک ہے یہ انسان کا حق ہے جو کوئی اسے نہیں چھین سکتا۔تعلیم کسی بھی قوم یا معاشرے کیلئے ترقی کی ضامن ہے، تعلیم حاصل کرنے کا مطلب صرف ا سکول،کالج یونیورسٹی سے کوئی ڈگری لینا نہیں بلکہ اسکے ساتھ اخلاق وکردار اور تہذیب سیکھنا بھی شامل ہے۔تعلیم وہ زیور ہے جو انسان کا کردار سنوراتی ہے دنیا میں اگر ہر چیز دیکھی جائے تو وہ بانٹنے سے گھٹتی ہے مگر تعلیم ایک ایسی دولت ہے جو بانٹنے سے گھٹتی نہیں بلکہ بڑھ جاتی ہے ۔ تعلیم حاصل کرنا اسلام میںفرض بتا یا گیا ہے۔ محمد تقی (ممبر ایس آئی او بگدل ) افتتاحی کلمات میں کہا کہ ایس آئی مسلسل 40 سال سے تعلیمی میدان میں کام کر رہی ہے اور ساتھ ہی ساتھ طلباء کے صلاحیتوں کو پہچان کرانہیں نشوونما دیتی ہے ،ایس آئی او چاہتی ہے کہ طلباء سماج میں مثالی کردار ادا کریں اور سماج میں فلاح و بہبود کا کام کریں ۔ اسکے بعد تمام طلباء کو ایس آئی او کی جانب سے انعامات و اسنادات سے نوازا گیا ۔ پروگرام کا اختتام محمد عاکف (صدر مقامی ایس آئی او بگدل) کے تشکری کلمات سے ہوا ، اس موقع پرجناب محمد معین الدین صاحب ،محمد محبوب صاحب، محمد جہانگیر ،محمد ضمیر الدین ، محمد آصف سوداگر (یونٹ سکریٹری )و دیگر طلباء اس ورکشاپ میں موجود تھے ۔