اعلیٰ کمپنیوں کے سربراہوں سے ملاقات

   

نئی دہلی ۔ /14 فبر ور ی (سیاست ڈاٹ کام) صدر امریکہ ڈونالڈ ٹرمپ اپنے پہلے دورہ ہندوستان کے دوران /25 فبروری کو ملک کے سرکردہ صنعتکاروں اور تاجروں سے ملاقات کریں گے ۔ ہند ۔ امریکہ کے درمیان تجارت اور صنعت کے تعلقات کو مضبوط بنانے کیلئے زور دیں گے ۔ امریکی صدر اور کارپوریٹ گھرانوں کے سربراہوں کے درمیان اہم اجلاس منعقد ہوگا ۔ اس اجلاس میں امریکی کارپوریشن سے تعلق رکھنے والے ایکزیکٹیوز بھی شرکت کریں گے ۔ ریلائینس انڈسٹریز کے سی ایم بھی مکیش امبانی ، بھارتی ایرٹیل کے چیرمین سنیل بھارتی متل ، ٹاٹاسنس کے چیرمین چندر شیکھرن اور مہندرا مہندرا گروپ کے علاوہ دیگر کمپنیوں کے سربراہ شرکت کریں گے ۔