افریقہ ۔لنکا آج دوسرے ٹسٹ کا آغاز

   

پورٹ الزبتھ ۔20 فروری (سیاست ڈاٹ کام) آل راؤنڈر ویان ملڈر کل سری لنکا کیخلاف پورٹ الزبتھ میں شروع ہونے والے دوسرے ٹسٹ میں اپنے کرئیر کا آغاز کر سکتے ہیں۔ جنوبی افریقی کوچ اوٹس گبسن نے تصدیق کردی کہ عضلات میں جکڑن میں مبتلا فاسٹ بالر ورنان فیلنڈر دوسرے ٹسٹ کیلئے دستیاب نہیں ہوں گے۔ یاد رہے کہ سری لنکائی ٹیم نے پہلے ٹسٹ میں آخری وکٹ کے لئے ناقابل یقین پارٹنر شپ نبھاتے ہوئے غیرمعمولی کامیابی حاصل کی اور رواں سیریز میں 1-0 کی سبقت حاصل کرلی ہے۔علاوہ ازیں جنوبی افریقہ میں کچھ تبدیلیاں متوقع ہیں جن میں 4 فاسٹ بولروں کی شمولیت کا بھی امکان ہے جبکہ سری لنکائی ٹیم میں تبدیلی کا کوئی امکان نہیں ۔