نئی دہلی : ایکسپورٹ امپورٹ بینک آف انڈیا (ایکزم بینک) نے حکومت ہند کی جانب سے حکومت ٹوگو کو لائن آف کریڈٹ کے تحت چار کروڑ ڈالر فراہم کئے۔یہ قرض لائن آف کریڈٹ فوٹو وولٹک نظام کے تحت ٹوگو کو 350 گاؤں میں بجلی فراہم کرنے کے لئے دیا گیا ہے ۔ حکومت ٹوگو کی طرف سے ٹوگو کے وزیرخزانہ سانی یایا اور ایکزم بینک کے عابدجان وفد دفتر کے نمائندے جی سلوا کمار نے دستخط کئے۔ اس معاہدے کا تبادلہ 23 جون 2021کو ٹوگو کے دارالحکومت لوم میں ہوا۔ اس دوران ٹوگو میں کانوں اور توانائی کے وزیر میلا ایزابیلی اور ٹوگو میں ہندوستانی سفارتخانے کے انچارج پروین چندرا کالا موجود تھے ۔