افریقی کھلاڑی آئی پی ایل چھوڑیں گے !

   

جوہانسبرگ، 14 مئی(آئی اے این ایس): جنوبی افریقہ کے وہ کھلاڑی جو آسٹریلیا کے خلاف ڈبلیو ٹی سی (ورلڈ ٹسٹ چمپئن شپ) فائنل کے لیے منتخب کیے گئے ہیں، ممکنہ طور پر آئی پی ایل کے پلے آف مرحلے میں شرکت نہیں کریں گے۔ کرکٹ جنوبی افریقہ نے قومی ٹیم کو ترجیح دینے کا مؤقف برقرار رکھا ہے۔ بی سی سی آئی نے تصدیق کی کہ آئی پی ایل کا دوبارہ آغاز 17 مئی کو ہوگا، جبکہ فائنل 3 جون کو کھیلا جائے گا۔ تاہم، اس نئے شیڈول نے آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کے کھلاڑیوں کو مشکل صورتحال سے دوچار کر دیا ہے۔