افسوسناک! اسلامک اسکالر ڈاکٹر زاکرنائک پر ہو رہی ہے ملیشیا کی زمین تنگ، دیکھیں ایک رپورٹ

,

   

ملیشیا میں اشتعال انگیزتقریرکے معاملے میں ذاکرنائک کے خلاف جانچ جاری ہے۔ملیشیا میں ذاکرنائک پرزمین تنگ ہوتی نظر آرہی ہے ۔ ملاکا اسٹیٹ میں مذہبی جلسوں اورتقاریر پر پابندی عائد کی گئی ہے۔آپکو بتادیں ملیشیا کی چھ ریاستوں میں پہلے ہی انکے مذہبی پروگراموں پرپابندی لگائی جاچکی ہے۔ حال ہی میں ذاکر نائک نے اپنے تقریر میں کہا تھا کہ ملیشیا میں ہندو برادری کے لوگوں کو مسلم برادری سے سو گنا زیادہ حقوق دئے جا رہے ہیں ۔ جسکے بعد ملیشیا کے کئے وزراء نے ذاکر نائک کے خلاف کاروائی کی مانگ کی تھی۔

واضح رہے کہ اس سے پہلے میڈیا رپورٹوں میں ملیشیا کے وزیر اعظم مآثر محمد کے حوالہ سے بتایا گیا ہے کہ ذاکر نائک کی مستقل شہریت منسوخ کی جا سکتی ہے۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق، اس معاملہ میں پولیس کی جانچ پوری ہونے تک حکومت کوئی کارروائی نہیں کرے گی۔ذاکر نائک پر ملیشیا کی اقلیتوں، چینی شہریوں اور ہندوستانیوں کو لے کر متنازع اور حساس خطاب کرنے کا الزام ہے۔ ذاکر نائک نے اپنے خطاب میں کہا تھا کہ ملیشیا میں ہندوؤں کے پاس ہندوستان کے اقلیتی مسلمانوں سے سو گنا زیادہ اختیارات ہیں۔

پچھلے تین سال سے ملیشیا میں رہ رہے ذاکر نائک کے اس بیان سے ملیشیا کی حکومت بیحد ناراض ہے۔ اس معاملہ میں ذاکر نائک سے جلد ہی پوچھ گچھ کی جا سکتی ہے۔ بتا دیں کہ ملیشیا ایک مسلم اکثریتی ملک ہے۔ملیشیا کے ایک وزیر محی الدین یاسین نے کہا کہ وہ ذاکر نائک کے خلاف کارروائی کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جو لوگ بھی یہاں کے امن وامان میں رخنہ اندازی کرنے کی کوشش کریں گے ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

ذاکر نائک پر ہندوستان میں منی لانڈرنگ کا الزام ہے۔ ذاکر نائک نے فی الحال ملیشیا میں پناہ لے رکھی ہے۔ حکومت ہند نے ملیشیا کی حکومت سے ذاکر نائک کی حوالگی کا رسمی مطالبہ بھی کیا ہے۔ دسمبر 2016 میں نائک کے خلاف منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج ہوا تھا۔ ہندوستان میں ای ڈی نے ذاکر نائک اور کچھ دیگر لوگوں کے خلاف منی لانڈرنگ کے معاملہ میں چارج شیٹ دائر کی تھی۔

YouTube video