اسلام آباد: وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ افغان امن عمل آخری مرحلہ میں داخل ہو چکا ہے۔وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے دورہ افغانستان سے متعلق اپنے بیان میں کہا کہ افغان امن عمل سے متعلق دوحہ میں بات چیت چل رہی ہے، وزیراعظم عمران خان کے کابل کے دورہ کا مقصد اسی پیغام کا اعادہ ہے۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان اس سلسلے میں اپنی پوری معاونت جاری رکھے گا، دورہ کابل سے پاک افغان دوطرفہ تعلقات کو وسعت دینا ہے۔انہوں نے کہا کہ دوران ملاقات دوطرفہ اقتصادی تعاون بڑھانے پر افغان قیادت کیساتھ نشستیں ہوئیں۔