افغان امن مذاکرات ٹیموں کی دوحہ میں ملاقات

   

کابل: کئی ماہ کے تعطل کے بعد افغان امن مذاکرات ٹیموں کی دوحہ میں ملاقات ہوئی۔ کابل حکومت کی ٹیم اور طالبان کی ٹیم نے اتوار کو دوحہ میں ملاقات کی ۔ بات چیت کا ایجنڈہ طئے کرنے کیلئے ہفتہ کو افغان حکومت اور اپوزیشن کی جوائنٹ کمیٹی کا پہلا اجلاس ہوا۔ اسی دوران امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان زلمے خلیل زاد نے قطرمیں ہفتے کی رات طالبان سیاسی دفتر میں طالبان رہنماؤں سے ملاقات کی۔ترجمان محمد نعیم کے مطابق زلمے خلیل زاد طالبان ڈپٹی لیڈر ملا برادر اور مرکزی مذاکرات کار عبدالحکیم سے ملے۔ترجمان محمد نعیم نے بتایا کہ ملاقات میں امریکا طالبان معاہدے کی اہمیت پر تبادلہ خیال ہوا۔اْنہوں نے مزید کہا کہ ملاقات میں باقی رہ جانیوالے طالبان قیدیوں کی رہائی اور دیگر امور بھی زیرِ بحث آئے ۔