کابل: افغان ایئر فورس کا ایک ’اے۔انتیس سپر ٹوکانو‘ طرز کا طیارہ تربیتی پرواز کے دوران گر کر تباہ ہو گیا۔ امریکی فوج کے ترجمان نے بتایا ہے کہ یہ طیارہ امریکی فضائیہ کا ایک پائلٹ اڑا رہا تھا تاہم وہ محفوظ ہے۔ بیان کے مطابق مذکورہ پائلٹ درست وقت پر طیارے سے نکلنے میں کامیاب رہا۔ واقعے کی تفتیش جاری ہے۔ ابتدائی چھان بین سے پتہ چلا ہے کہ طیارہ تکنیکی خرابی کے باعث کریش ہوا۔ امریکی و افغان حکام نے فی الحال یہ نہیں بتایا کہ یہ طیارہ ملک کے کس حصے میں گر کر تباہ ہوا مگر مقامی افراد کا دعوی ہے کہ شمال مشرقی بغلان صوبے میں دوشی ضلع کے قریب ایک طیارہ گر کر تباہ ہوا، جہاں طالبان کا زور ہے۔
