کابل- افغان حکومت 6 طالبان قیدیوں کی رہائی کے سلسلے میں پس وپیش میں ہے کیونکہ آسٹریلیا اور فرانس نے ان طالبان قیدیوں کی رہائی کی مخالفت کی ہے ۔ ان پر آسٹریلیا اور فرانس کے شہریوں پر حملہ کرنے کا الزام ہے ۔افغان نائب صدر امیراللہ صالح نے چہارشنبہ کو یہ جانکاری دی۔ افغان حکومت سبھی طالبان قیدیوں کو رہا کرنے کا منصوبہ بنارہی تھی حالانکہ اس میں وہ قیدی شامل نہیں تھے جن پر فرانس اور آسٹریلیا کے شہریوں پر حملہ کرنے کا الزام ہے ۔
لندن میں 90مظاہرین گرفتار
لندن۔لندن پولیس نے کہا ہے کہ اس نے عوامی احتجاج کے قواعد کی خلاف ورزی پر 90مظاہرین کو گرفتار کیا ہے۔پارلیمنٹ اسکوائر پر مظاہرے کا مقصد حکومت کی توجہ تبدیلیٔ ماحولیات کی طرف مبذول کروانا ہے۔