کابل ،21اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) افغانستان کے صدر محمداشرف غنی نے یہاں دورے پر آئے امریکی وزیردفاع مارک ایسپر اورامریکی پارلیمنٹ کی اسپیکر نینسی پیلوسی سے اتوار کو ملاقات کی ۔صدارتی محل کے ترجمان نے پیر کو یہ اطلاع دی ۔ترجمان نے صدر کے حوالہ سے کہا،‘‘ ہم (افغانستان )اپنے یہاں امریکی مددچاہتے ہیں تاکہ دونوں ملکوں کے مابین مختلف شعبوں میں تعاون اور دوطرفہ رشتوں کو فروغ دیاجاسکے ،خاص طور سے دفاع کے شعبہ میں ۔اس دوران دونوں فریقوں نے طالبان کے ساتھ امن بات چیت کے تعلق سے تبادلہ خیال کیا اور افغانستان اور اس خطہ میں سیکورٹی کی صورتحال پر بات کی ۔
