افغان طالبان سے جنگ،100 سرکاری فوجی لاپتہ

   

کابل 17 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) تقریباً 100 افغان سپاہی اپنی چوکیاں چھوڑ کر فرار ہوگئے اور کوشش کی کہ سرحد پار کرکے پڑوسی ملک ترکمانستان پہونچ جائیں۔ یہ واقعہ افغان طالبان کے ساتھ حکومت افغانستان کی فوج کی جھڑپ کے دوران پیش آیا۔ سرکاری عہدیداروں نے اتوار کے دن کہاکہ محمد ناصر مظاری رکن صوبائی کونسل جنوبی بدغیز نے کہاکہ سرکاری فوجیوں کو سرحد پار کرنے کی اجازت نہیں ہے اِس لئے اِن سرکاری فوجیوں کو لاپتہ قرار دیا جارہا ہے۔ افغان طالبان کے ساتھ جھڑپ میں گورنر کے ترجمان جمشید شہابی کے بموجب کم از کم 40 باغی ہلاک اور دیگر 20 زخمی ہوگئے۔ شہابی کے بموجب فرار کی کوشش کرنے والوں کے سرکاری فوجیوں کی تعداد نامعلوم ہے۔ اُنھوں نے کہاکہ صوبائی پولیس کے سربراہ اور فوجی کمانڈر کے ساتھ ربط برقرار رکھے ہوئے ہیں اور فوج کو ہدایت دی گئی ہے کہ باغیوں کو پسپا کردیا جائے اور فوجیوں کو بچالیا جائے۔ سرکاری عہدیداروں کے بموجب طالبان کے ساتھ سرکاری فوج کی جنگ منتشر جھڑپوں پر مشتمل ہے جو دور افتادہ علاقوں میں جاری ہیں۔