افغان فضائیہ کا حملہ، 25 طالبان ہلاک

   

کابل: افغانستان کی وزارت دفاع نے اتوار کے روز کہا کہ ہلمند صوبے میں طالبان کے ٹھکانوں کو نشانہ بنا کر کیے گئے ہوائی حملوں میں 25 طالبانی مارے گئے۔ وزارت دفاع کے بیان کے مطابق جنگی طیاروں نے ہفتے کی دیر رات ناد علی اور سنگین اضلاع کے کچھ حصوں میں طالبانیوں کے ٹھکانوں پر حملہ کیا جس میں 25 مسلح طالبان مارے گئے۔ انہوں نے کہا کہ ہوائی حملے میں مسلح گروہ کے ہتھیاروں کا ذخیرہ بھی تباہ ہو گیا ہے۔ طالبان کی جانب سے اس بابت ابھی تک کوئی رد عمل سامنے نہیں آیا ہے۔ قبل ازیں افغانستان سلامتی دستوں نے ہفتے کے روز شمالی بلخ صوبے کے کالدار اور چمتال اضلاع میں 81 طالبان کو ڈھیر کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔