حیدرآباد : قونصل جنرل اسلامی ریپبلک افغانستان محمد سلیمان کاکر نے آج میئر گریٹر حیدرآباد گدوال وجیہ لکشمی سے ملاقات کی۔ اِس موقع پر دونوں نے مختلف اُمور پر تبادلہ خیال کیا۔ میئر حیدرآباد نے حیدرآباد میں یکم تا 10 اپریل منعقد ہونے والے افغانستان فوڈ فیسٹیول کے لئے نیک تمناؤں کا بھی اظہار کیا ہے۔حیدرآباد میں منعقد ہونے والے اِس فیسٹیول میں افغانستان کے روایتی ڈیشس سے لطف اندوز ہونے کا حیدرآبادیوں کو موقع حاصل ہوگا۔ اِس فیسٹیول کے لئے افغانستان کی دو مشہور خاتون شیف حیدرآباد آرہی ہیں۔