افغان وزیر خارجہ سے جاپان کے سفیر کی ملاقات

   

کابل : افغان وزیر خارجہ مولوی امیر خان متقی سے کابل میں جاپان کے سفیر تاکایوشی کرومایا نے ملاقات کی۔وزارت خارجہ کے نائب ترجمان نے بتایا کہ ملاقات کے دوران فریقین نے دو طرفہ تعلقات، جاپان کے ممکنہ تعاون اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کیا۔مولوی امیر خان متقی نے افغانستان میں سرمایہ کاری پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ملک میں سرمایہ کاری کے بے شمار مواقع پیدا ہو چکے ہیں، اور جاپان بڑے ترقیاتی منصوبوں میں اپنا حصہ ڈال سکتا ہے۔اس موقع پر جاپانی سفیر نے دوحہ عمل کے متعلقہ ورکنگ گروپس کا حوالہ دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ افغانستان اور عالمی برادری کے درمیان مشترکہ تعاون کے مثبت نتائج برآمد ہوں گے۔

ٹک ٹاک کی مشروط فروختگی، چین نے امریکی پیشکش مسترد کردی
بیجنگ :چینی کمپنی سے علیحدگی کے لیے قانون بنائے جانے کے دو ماہ سے زیادہ بعد امریکہ میں ٹِک ٹاک ایپلی کیشن کا معاملہ نئے سرے سے نمایاں ہوکر سامنے آیا۔امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے امریکہ میں ٹِک ٹاک پلیٹ فارم کی سرگرمیوں کو فروخت کرنے کے معاہدہ کے بدلے چین کے ساتھ کسٹم سمجھوتہ کرنے پر آمادگی ظاہر کی۔ تاہم چین نے اس پیشکش کو مسترد کر دیا۔