کراچی ۔ پاکستان نے افغانستان کی کرکٹ ٹیم کو پہلی مرتبہ سرکاری دورے کی دعوت دی ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایکزیکٹیو وسیم خان نے کہا کہ ہم اس دورے کے لئے ممکنہ وقت دیکھیں گے۔اگر2021 میں نہیں تو ہم 2022 کے لئے ضرور کسی سیریز کا منصوبہ بنائیں گے۔انہوں نے مزید کہا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان کرکٹ سیریز دونوں ممالک کے درمیان امن قائم کرنے میں مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔واضح رہے کہ افغانستان کی ٹیم نے پاکستان کا مئی2011 میں دورہ کیا تھا۔گذشتہ سال افغانستان نے پاکستان کو انگلینڈ میں ورلڈ کپ سے قبل ایک دوستانہ میچ میں شکست دی تھی۔ اس کامیابی کے بعد کابل میں جوش و جذبے کے ساتھ خوشی کا اظہار کیا گیا تھا، جس کے تحت مشین گنز سے ہوائی فائرنگ ہوئی تھی ۔
ورلڈ کپ 2023 سوپر لیگ کے تحت ہونے والے میچوں میں سے تین ونڈے میں افغانستان ممکنہ طور پر پاکستان کی متحدہ عرب امارات میں میزبانی کرے گا۔