افغان ۔ امریکی فوجی قافلہ میں آگ بھڑک اٹھی

   

کابل 9 نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) افغانستان میں ایک مشترکہ امریکی ۔ افغان فوجی قافلہ میں آگ بھڑک اٹھی تھی جس کے بعد اس سے کئی خانگی گاڑیاں بھی متاثر ہوئیں۔ امریکی افواج کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ قافلہ میںاچانک آگ بھڑک اٹھی تھی اور سڑک پر جو دوسری گاڑیاں جا رہی تھیں ان کو اشارے بھی دئے گئے تھے لیکن وہ راستہ میں آگئے اور وہ بھی متاثر ہوئے ہیں۔ کہا گیا ہے کہ یہ واقعہ مشرقی صوبہ لغمان میں پیش آیا ہے ۔عینی شاہدین نے بتایا کہ اچانک ہی آگ کے شعلے بھڑک اٹھے تھے جس سے دوسری گاڑیوں کو بھی نقصان ہوا